کامن ویلتھ گیمز: قومی گولڈ میڈلسٹ نوح بٹ نے سوشل میڈیا پر کیا بیان جاری کیا؟

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے نوح بٹ نے ناصرف پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنی کارکردگی سے سب سے دل بھی جیت لیے۔نوح بٹ نے کامن ویلتھ گیمز کی 109 پلس ویٹ لفٹنگ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا، قومی ویٹ لفٹر نے مجموعی طور پر 405 کلو گرام وزن اٹھاکر گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے اسنیچ میں 173 جبکہ کلین اینڈ جرک میں 232 کلو وزن اٹھایا۔قومی ویٹ لفٹر کو صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔
نوح بٹ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوشی والا دن ہے۔
قومی ویٹ لفٹر نے مزید لکھا کہ مجھے آج فخر ہے کہ میں ایک پاکستانی ہوں اور میں نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، یہ سب میرے ماں باپ، دوستوں اور میرے تمام پاکستانیوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، اپنے پیغام کے آخر میں نوح بٹ نے پاکستان زندہ باد کے ساتھ قومی پرچم اور دل والا ایموجی بھی استعمال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں