لاہورکے علاقے بھاٹی گیٹ میں کزن کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول بابر حسین اور اس کے تایا زاد بھائی فیاض کے مابین گھریلو جھگڑے پر تلخ کلامی ہو گئی جس پر فیاض نے فائرنگ کر کے بابرکو قتل کر دیا۔قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔
