کراچی: گولیمار میں بلڈر کے دفتر میں ڈکیتی کرنیوالا گروہ گرفتار، ایک کروڑ روپے برآمد

کراچی کے علاقے گولیمار میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلڈر کے دفتر میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق جوہر آباد پولیس کی کارروائی میں 5 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈکیت گروہ نے31 جولائی کو بلڈر کے دفتر میں 2 کروڑ 70لاکھ روپے کی ڈکیتی کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ملزمان سے ایک کروڑ 26 لاکھ روپے ، موبائل فون اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے ہیں۔
ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق واردات کی ریکی دفتر کے گرفتار ملازم شہزاد اور علی زین نے کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں