مالی بحران پر قابو پانے کیلئے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد

اسلام آباد: حکومت نے مالی بحران پر قابو پانے کے لیے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد کردی۔حکومت نے رواں مالی سال میں فنڈز کی تخصیص کے لیے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے جس کے تحت مالی بحران پر قابو پانے کے لیے وزارتوں اور ڈویژنز کی ضمنی گرانٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تکنیکی ضمنی گرانٹس زیرغور نہیں آئیں گی اور بجٹ 23-2022 میں مختص شدہ فنڈز کے علاوہ ضمنی گرانٹس بھی زیر غور نہیں لائی جائیں گی۔دستاویز میں کہا گیا ہےکہ وزارت خزانہ صرف انتہائی اور غیر معمولی حالات میں ضمنی گرانٹس کی منظوری دے گی جب کہ ضمنی گرانٹس کےحصول کے لیے پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر کو تمام ضروری تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں