کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، 24گھنٹوں میں 28 افراد مبتلا

کراچی میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کا تعلق شہرکے مختلف اضلاع سے ہے۔
محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق اگست میں اب تک 231 افراد ڈینگی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ رواں سال کراچی میں 1158 افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی ڈینگی وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 305ہوگئی ہے۔
ماہرین صحت نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ طلوع و غروب آفتاب کے وقت جسم کو مکمل ڈھانپ کر رکھیں جب کہ گھر، گلی، محلے میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں تاکہ ڈینگی وائرس سے بچا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں