انجلینا جولی کو اپنے ملک میں دیکھ کر شرمندگی ہوئی: نور بخاری

سابقہ ماڈل نور بخاری نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی نمائندہ خصوصی اور ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کے پاکستان میں دورہ کرنے اور پاکستانی شوبز شخصیات کے سیلاب متاثرین تک نہ پہنچنے پر شرمندگی کا اظہار کیا ہے۔انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے نوربخاری نے لکھا کہ ’انجلینا کو اپنے ملک میں دیکھ کر ایک عجیب سی شرمندگی ہوئی اور ہماری نام نہاد سلیبرٹیز جو اپنی فلم کی پروموشن کے لیے ہر شاپنگ مال اور گلی گلی میں ناچ رہے ہوتے ہیں وہ کہیں نظر نہیں آئے۔نور بخاری نے اپنی اسٹوری میں گلوکارہ حدیقہ کیانی اور اداکارہ ریشم کے لیے لکھا کہ حدیقہ اور ریشم کو قبول کریں اور جعلی شخصیات کو فولو کرنا چھوڑ دیں۔یاد رہے کہ انجلینا جولی کے مزید دو روز پاکستان میں قیام کا امکان ہے جس دوران اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے ساتھ امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں