گڑھوں سے بھری گٹر کے پانی والی سڑک پر دلہن کا فوٹو شوٹ

انٹرنیٹ پر آپ نے دنیا کے کئی ممالک میں ہوتے مختلف اور عجیب و غریب فوٹو شوٹ تو دیکھے ہوں گے لیکن گندی سڑک پر ہونے والا دلہن کا شوٹ اس سے قبل کہیں نہیں دیکھا ہوگا۔بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک دلہن کا فوٹو شوٹ بہت وائرل ہو رہا ہے کیونکہ دلہن گٹر کے پانی سے بھری گڑھوں والی سڑک پر چلتی نظر آرہی ہے۔
ویڈیو میں دلہن روایتی عروسی ساڑھی میں ملبوس ہے جب کہ ان کے عقب میں لوگ بھی معمول کے مطابق گزر رہے ہیں لیکن دلہن سب سے بے نیاز اپنا فوٹو شوٹ کرانے میں مصروف ہے۔
یہ انوکھی اور دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ صارفین اس پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں