اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے اور ہر روز ان کے کیسز معاف ہو رہے ہیں۔اسلام آباد میں طالبات کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں ملک کے لیے جہاد لڑنے کی بات کررہا ہوں۔ حقیقی آزادی کی جنگ آپ کے بہتر مستقبل کے لیے ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جس قوم میں قانون کی حکمرانی نہیں ہوتی، وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے۔ چوروں نے ملک پر قبضہ کر لیا ہے۔ ہر روز ان کے کیسز معاف ہو رہے ہیں۔کنونشن سے خطاب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ جیلوں کو کھول دیں، غریبوں کا کیا قصور ہے۔ غریب ممالک میں ہر جگہ زرداری اور شریف بیٹھے ہیں۔
