لاہور: ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر بھکاریوں کو پکڑنے کا سلسلہ جاری.اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر نے جلو موڑ ، ڈوگرائی کلاں بازار، مناواں مین جی ٹی روڈ پر چیکنگ کر تے ہو ئے 12 بھکاریوں کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا .
ڈی سی لاہور محمد علی کے مطابق پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑا جا رہا ہے. ڈی سی لاہور محمد علی نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہیں.
