لاہور میں ڈھائی سالہ بچے کا اغوا و قتل، 15 مشکوک افراد گرفتار

لاہور پولیس نے کمسن بچے ذیشان کے اغوا و قتل کے جرم میں 15 مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایک روز قبل چوہنگ میں گھر کے باہر کھیلنے کے دوران ڈھائی سالہ ذیشان لاپتا ہوگیا تھا جس کی لاش بعدازاں قبرستان سے برآمد ہوئی تھی۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور اس دوران 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن سے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہے، حتمی ملزم کے تعین کے لیے فرانزک شواہد پر تفتیش ہورہی ہے۔
پولیس کے مطابق کمسن بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی ہے، سی آئی اے اور انویسٹی گیشن پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے، والد کی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں