قومی کرکٹر شان مسعود کا نکاح ہوگیا، دلہن کے ہمراہ فوٹو شوٹ وائرل

قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کے بعد ان کا دلہن نیشے کے ہمراہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔فوٹو گرافرز کی جانب سے شان کے نکاح کی تقریب کی شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہے دونوں نے پیسٹل رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔
شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب نکاح سے ہوا، اسی تقریب میں شان اور نیشے کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا جس کی ویڈیو سامنے آئی۔اس سے قبل شان اور نیشے کے نکاح کا ڈیجیٹل کارڈ بھی سامنے آیا تھا جس پر کرکٹر کے نکاح کی تاریخ درج ہے۔
آج 21 جنوری کو شان مسعود کی بارات ہے جب کہ 33 سالہ شان کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے جس کے مطابق ان کا ولیمہ 27 جنوری بروز جمعے کو کراچی میں ہوگا جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے۔
شان مسعود کے مطابق نیشے انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں