پرویز الٰہی کے دور میں 31 محکموں میں کئی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف

لاہور: پرویز الٰہی کے دور میں پنجاب کے 31 محکموں میں کئی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے۔چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر نے تمام محکموں سے سیاسی بھرتیوں کی تفصیل طلب کر رکھی ہے، پنجاب میں یکم جولائی سے 22 جنوری تک بھرتیوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔پرویز الہٰی کے دور کی آسامیوں کی تنخواہ، آسامیوں اور تشہیر کا ریکارڈطلب کیا گیا ہے۔ذرائع سول سیکرٹریٹ کے مطابق پنجاب کے 41 میں سے 31 محکموں نے رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کو جمع کرا دی ہے جس کے مطابق 31 محکموں میں کئی سیاسی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سیاسی بھرتیوں کے تحت تعینات افراد کو سرکاری مراعات حاصل رہیں، ایوان وزیراعلیٰ کی زبانی ہدایت پر ان سیاسی معاونین کو گاڑیاں بھی دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں