بونیر کی تحصیل خدوخیل گاؤں چینگلئی میں گٹر میں گر کر دم گھٹنے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔چینگلئی بونیر میں 16 سالہ نوجوان گٹر میں گر گیا جس کو بچانے کے لئے نوجوان کا سگا بھائی ،دو چچازاد یکے بعد دیگرے گٹر میں داخل ہوئے ۔
تاہم تینوں افراد گٹر کے اندر گیس کی وجہ سے بے ہوش ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق افراد کی تعدادچار ہو گئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی گاؤں کے لوگوں نے پہنچ کر سر توڑ کوششوں کے بعد چاروں افراد کی لاشوں کو گٹر سے نکال کر ورثا کے حوالے کر دیا۔
