سوات:مینگورہ سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے ۔
فائرنگ سے آن ڈیوٹی 2 پولیس اہلکار عمرا خان اور اشرف علی ساکنان امانکوٹ رحیم آباد شہید، جبکہ حبیب بینک کا سیکیورٹی گارڈ موسیٰ خان ساکن سنگوٹہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا.زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا .جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔عوامی نیشنل پارٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے اصل ذمہ دار دہشت گردوں کو واپس لانے والے ہیں، صوبے بھر میں عام عوام اور پولیس کو ٹارگٹ کلنگ میں نشانہ معمول بن چکا ہے، بدقسمتی سے اقتدار کے مالک سیاسی رسہ کشی میں مصروف ہیں جبکہ پختون جنازے اٹھا رہے ہیں۔رہنما ایم ولی خان نے کہا کہ تحفظ دینے والے خود محفوظ نہيں تو عوام کا خدا ہی حافظ ہے، اے این پی شہید پولیس اہل کاروں کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں شریک ہے۔
پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
