بنوں;نامعلوم افراد کی فائرنگ سےوکیل جاں بحق

بنوں;نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کےوکیل کو قتل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے بوزہ خیل سے تعلق رکھنے والے طفیل خان ایڈووکیٹ کو قتل کر دیا ۔فائرنگ کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
طفیل ایڈووکیٹ اپنے گھر سے موٹر سائیکل پر بازار جا رہے تھے۔ تاک میں بیٹھے مسلح افراد نے ان پر فائرنگ شروع کر دی ۔فائرنگ سے طفیل ایڈووکیٹ شدید زخمی ہوگئے اور ہسپتال منتقل کرتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں