9 % pakistani read books

صرف 9 فیصد پاکستانی کتاب دوست نکلے،75 فیصد کتابوں سے دور

گیلپ اور گیلانی پاکستان کے رائے عامہ کے سروے کے مطابق صرف 9 فیصد پاکستانی کتب بینی کے شوقین ہیں جبکہ75 فیصد پاکستانی کتابوں سے دور رہتے ہیں۔سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طورپرایک ہزار 178 مردوں اورخواتین سے یہ سوال پوچھا گیا کہ’آپ دن میں کتنےگھنٹےکتاب پڑھتے ہیں(نصابی کتابیں، مذہبی کتابیں، فکشن، ناولز،میگزینز، شاعری وغیرہ)؟ اس سوال کے جواب میں 16 فیصد جواب ہندگان روازنہ ایک گھنٹہ ،3 فیصد دو گھنٹے،2 فیصد تین گھنٹے، 2 فیصد چار گھنٹے ،2 فیصد چار یا چار سے زائد گھنٹے کتاب کا مطالعہ کرتے ہیں جبکہ 75فیصد کا کہنا تھا کہ وہ کتابیں ہی نہیں پڑھتے۔واضح رہے کہ گیلانی ریسرچ فاﺅنڈیشن کا حالیہ سروے گیلپ انٹرنیشنل سے منسلک گیلپ پاکستان کی مدد سے کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں