Kenyan teacher who won the $1 million Global Teacher Prize

تنخواہ غریبوں میں بانٹنےوالے ٹیچرکیلئےایک ملین ڈالرانعام

نیروبی : کینیا میں اپنی تنخواہ غرببوں میں بانٹنے والے سائنس ٹیچر پیٹر تابیچی کو دنیا کےسب سے منفرد معلم کےاعزازاورایک ملین ڈالر نقد انعام کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پیٹر تابیچی ہرماہ ملنے والی اپنی تنخواہ کا زیادہ تر حصہ نہ صرف غریب لوگوں میں بانٹ دیتے ہیں بلکہ ہفتہ وار چھٹی کےدنوں میں بھی وہ غریب بچوں کو نجی طورپرمفت تعلیم دیتے ہیں۔ پیٹرتابیچی کو جو انعام دیا گیا ، وہ گلوبل ٹیچر پرائز کہلاتا ہے۔ ان کے نام کا انتخاب 10 ہزار سے زائد ممکنہ امیدواروں میں سے کیا گیا۔ تابیچی کو یہ عالمی اعزاز دینے کے موقع پر کینیا کے صدر کینیاٹا نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پیٹر تابیچی کی کہانی افریقہ کی کہانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں