360

ترک فٹبال کلب کے صدر نے ریفری کے منہ پر گھونسا جڑ دیا

انقرہ: ترک فٹبال کلب کے صدر نے ریفری کے منہ پر گھونسا جڑ دیا۔

ترکیہ میں ایک ٹاپ فٹبال کلب انقرہ گوکو کے صدر فاروق کوکا نے میچ ڈرا ہونے پر میچ ریفری حالیل امت میلیر پر حملہ کردیا، فائنل وسل کے بعد وہ تیزی سے میدان میں داخل ہوئے اور ریفری کے منہ پر گھونسا جڑ دیا، جس سے وہ نیچے گرے تو فاروق کے ساتھ موجود افراد نے ریفری کو ٹھوکریں مارنا شروع کردیں۔

دیگر حکام اور سیکیورٹی حکام نے حالیل کو چھڑوایا، فاروق کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ترکیہ کے صدر طیب اردگان نے بھی واقعہ کی مذمت کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں