پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں ڈرافٹ کیلئے کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرنچائزز کے بجٹ میں 8، 8 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔
پاکستان سپر لیگ میں شریک ہر فرنچائز پلئیرز ڈرافٹنگ کے دوران 35 کروڑ روپے خرچ کرسکتی تھیں تاہم ٹیم مالکان نے تبادلہ خیال کیے بغیر ہی فیصلہ کیا گیا۔
اسی طرح پاکستانی کھلاڑیوں سے ڈالرز کے بجائے روپے میں معاہدے کی تجویز پر بھی حیران کن طور پر عمل نہ ہوا، فرنچائزز پلیئرز کی ناراضی سے بچنے کیلئے اعتراضات اٹھانے سے گریز کیا۔
دوسری جانب پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن کیلئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کیلیے 17 فروری سے 17 مارچ تک ٹورنامنٹ کے انعقاد پر اتفاق کرلیا گیا۔
میچز چار شہروں کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہوں گے جبکہ افتتاحی تقریب اور چند میچز لاہور میں کرانے کی تجویز ہے۔ اسی طرح پلے آف مرحلے سمیت فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔