ڈاکوؤں کا بس پر دھاوا، مسافروں سے 4کروڑ روپے لوٹ کر بآسانی فرار

راولپنڈی: پشاور سے لاہور جانے والی بس میں سوار تمام مسافروں کو ڈاکوؤں نے راولپنڈی کے قریب لوٹ لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ جاتلی کے علاقے ڈھوک امب میں رات گئے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، ڈاکو بس میں سوار مسافروں سے 4کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

بس میں سوار بیشتر مسافر مویشیوں کے بیوپاری ہیں جو کہ خریداری کے لیے پشاور سے لاہور جا رہے تھے کہ راستے ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
متاثرہ بیوپاریوں نے پولیس کو بیان دیا کہ 7 ڈاکو کرولا گاڑی پر آئے اور بس کا راستہ روک کر لوٹا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں