ریاض: سعودی عرب نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا پر واضح کردیا ہے کہ 1967 میں تسلیم شدہ مشرقی یروشلم کی سرحد کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں کیے جائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور قابض اسرائیلی فورسز کے انخلا تک اسرائیل سے کسی بھی قسم کا سفارتی رابطہ بھی ممکن نہیں۔ سعودی عرب کی پوزیشن اس معاملے پر بالکل واضح ہے کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز اور قانونی حقوق ملنا چاہیے ہیں۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے جن مستقل ارکان نے اب تک آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا ہے ان پر ایک بار پھر روز دیتے ہیں کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلیں تا کہ سب کو امن حاصل ہوجائے۔