جب تک ایف آئی آر نہ ہو کمشنر راولپنڈی کو گرفتار نہیں کرسکتے، پنڈی پولیس

راولپنڈی: پولیس نے کہا ہے کہ مستعفی کمشنر راول پنڈی لیاقت چٹھہ کو ابھی گرفتار نہیں کیا، بغیر ایف آر آر انہیں گرفتار نہیں کرسکتے۔

زرائع کے مطابق انتخابات میں دھاندلی سے متعلق انکشافات اور اعتراف کرنے والے کمشنر راول پنڈی سے متعلق پنڈی پولیس کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کمشنر کو فی الوقت گرفتار نہ کرنے کا بیان دیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی راولپنڈی پولیس تردید کرتی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر نے کہا ہے کہ مستعفی کمشنر کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جب تک کوئی پرچہ نہ ہو ہم کیسے گرفتار کرسکتے ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں