کراچی: سندھ میں چوتھی اور پانچویں کلاس کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا، اب امتحانات رمضان کے بعد 18 اپريل سے منعقد ہوں گے جبکہ نیا تعلیمی سیشن اگست سے شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ اسکولز ایجوکیشن کراچی ریجن نے پرائمری کے نئے تعلیمی سال 2024 کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
شیڈول کے مطابق صوبہ سندھ میں اسکولوں کے لیے نئے تعلیمی سیشن 2023-2024 کا آغاز یکم اگست 2024 سے ہوگا یکم جماعت سے 3 جماعت تک کے طلباء کو خود بخود اگلی کلاسوں میں ترقی دے دی جائے گی جبکہ چوتھی اور پانچویں کلاس کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
پرائمری اسکولوں کے سالانہ امتحانات رمضان کے بعد 18 اپريل سے منعقد ہوں گے۔
سوالیہ پرچہ 60 فیصد وضاحتی اور 40 فیصد معروضی سوالات پر مشتمل ہوگا جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک منائی جائیں گی۔