اسلام آباد: سی پی اے نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے اضافے سے متعلق درخواست کا اشتہار جاری کردیا۔
سی پی اے نے نیپرا سے ایک ماہ کے لیے بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ اضافہ مارچ کے مہینے کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں ہائیڈل سے 27.63 فیصد جبکہ کوئلے سے 10.74 فیصد اورایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی۔درخواست کے مطابق مارچ میں نیوکلئیر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ ونڈ سے 2.55 فیصد اور سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیدوار پر تقریباً 73 ارب روپے لاگت آئی۔
نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 26 اپریل کو کرے گی۔