ابوجا: نائیجیریا کی ایک خاتون نے 55 گھنٹے اور 24 سیکنڈ میں 90 افراد کا انٹرویو لے کر طویل ترین انٹرویو میراتھون کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔
کلیرا چیزوبا کرونبورگ نے یوٹیوب پر ’ویمنز ورلڈ شو‘ نامی ٹاک شو کی میزبانی کی اور روب اولیور کے 37 گھنٹے اور 44 منٹ کے میراتھون کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ روب اولیور نے یہ ریکارڈ 2022 میں قائم کیا تھا۔
اس انٹرویو میں میراتھون مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی کامیابیوں کے متعلق بات کی۔
کلیرا چیزوبا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی یہ کوشش مختلف افراد کو ایک ساتھ لانا اور ان کے متاثر کن بیانیے شیئر کرنا تھا۔