پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا میں بارشیں مسلسل جاری ہیں، جس کی وجہ سے گندم کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
زرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، ملاکنڈ اور دیگر اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نہروں اور دریاؤں میں پانی کی سطح بھی ساتھ ساتھ بلند ہو رہی ہے۔دریں اثنا بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو بروقت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں 29 اپریل تک وقفے وقفے سے بارشیں جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔