وفاقی کابینہ کا اجلاس : تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نئے مال سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی، تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔
زرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں، صعنتوں کے لیے پیکج کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آگئے اور صرف وزرا رہ گئے،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں