امریکی جوڑے نے پارک میں1 لاکھ ڈالرز سے بھرا صندوق دریافت کرلیا

نیویارک: امریکا میں ایک جوڑا مقامی پارک میں موجود چھوٹی سے جھیل میں مقناطیس کی مدد سے قیمتی اشیا کی تلاش میں تھا کہ تبھی اس کے ہاتھ ایک صندوق لگا جس میں 1 لاکھ ڈالرز محفوظ تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیمز کین اور ان کی اہلیہ باربی اگوسٹینی نیویارک میں مقناطیس کی مدد سے پانی کے اندر کھوج کررہے تھے اسی دوران انہیں ایک صندوق ملا جس میں 100,000 ڈالرز موجود تھے۔

جیمز کین اور باربی اگوسٹینی نے مقامی خبروں کو بتایا کہ وہ کوئینز کے فلشنگ میڈوز کورونا پارک میں تھے جب ان کی رسی کے سرے پر لگا ہوا مقناطیس پانی میں کسی بھاری چیز پر ٹکرایا۔
جوڑے کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ انہیں پانی سے کوئی چیز ملی ہو تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ انہیں 1 لاکھ ڈالرز سے بھرا صندوق ملا ہے۔
دوسری جانب نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بھی جوڑے کو نقد رقم اپنے استعمال میں لانے کی اجازت دے دی کیونکہ پولیس اہلکار کو اس نقد کا کسی بھی ریکارڈ شدہ جرائم سے کسی بھی قسم کے تعلق کا ثبوت نہیں ملا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں