کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان لوٹنے والے2 ملزمان گرفتار

کراچی: لانڈھی پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئےدو ماہ قبل گیس سلنڈر کی دکان لوٹنے والے2 ملزمان عذیر اور شاہد کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

ان کا تیسراساتھی مفرور ہےجس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ لانڈھی پولیس کے مطابق گیس سلنڈر کی دکان پر واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ ملزمان دکان پر کھڑے شہری کے موبائل اور دکان کا کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دودھ اور گیس سلنڈر کی دکانیں لوٹنے کا اعتراف کیا اور ان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں