کراچی کے ساحل پر 3 افراد ڈوب کر جاں بحق

کراچی کے ساحلی مقامات پر 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ہاکس بے کے ساحل پر چار خواتین سمیت پانچ افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی لائف گارڈز اور ریسیکیو اہلکار مدد کےلیے پہنچے اور پانچوں افراد کو سمندر سے بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اسپتال منتقلی کے دوران رستے میں ہی مرد دم توڑگیا جب کہ ڈوبنے والی خواتین کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک خاتون بھی چل بسی۔

متاثرہ خاندان لیاقت آباد نمبر 3 گجر نالے کا رہائشی ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ نورین زوجہ شیرا اور 40 سالہ ارشد ولد بشیر کے ناموں سے ہوئی۔

ادھر سی ویو پر تین دوست سمندر میں نہارہے تھے، جن میں سے دانش نامی نوجوان ڈوب گیا۔ ڈوبنے والا نوجوان سلطان آباد کا رہائشی تھا۔ غوطہ خوروں نے تلاش کے بعد 24 سالہ دانش کی لاش نکال لی.

اپنا تبصرہ بھیجیں