اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب آج اہم ٹاسک لے کر تین روزہ دورے پرچین روانہ ہوں گے۔ دورے میں وزیر خزانہ 15 ارب ڈالر کے توانائی قرض کی ری شیڈولنگ پر بات چیت کریں گے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق قرض کی ری شیڈولنگ کے لئے پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جا سکتاہے۔چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ چین کے توانائی کے سرکلر ڈیٹ کا حجم 500 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ وزیر خزانہ دورہ چین میں پانڈا بانڈ پر بھی بات چیت کریں گے۔پاکستان چائنہ میں 30 ملین ڈالر کا پانڈا بانڈ حاصل کرنا چاہتا ہے.