کراچی؛ جھگڑے کے دوران داماد نے فائرنگ کرکے سسر کو قتل کردیا

کراچی: قصبہ کالونی مسلم آباد میں داماد نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے سسر کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق پیرآباد کے علاقے قصبہ کالونی مسلم آباد نمبر 2 گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ۔ ایس ایچ او پیر آباد کے مطابق مقتول کی شناخت 50 سالہ گل روز ولد شمسی خان کے نام سے کی گئی ۔

مقتول کو اس کے داماد نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔

مقتول کا ملزم داماد قانون نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار ہے ، داماد اور سسر میں اکثر جھگڑا ہوتا رہتا تھا۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے ہوئے ہیں ، علاقہ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں