مچھلی کا تیل الزائمر سے لڑنے میں بھی معاون

مچھلی کا تیل کے فوائد سے کوئی انکاری نہیں۔ کیونکہ یہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کا منبع ہے۔ اب حالیہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ یہ الزائمر کے خطرے کو بھی کم کرسکتا ہے۔

وہ لوگ جو مچھلی کے تیل کو اپنی خوراک میں شامل نہیں کرپاتے، وہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس لے سکتے ہیں جو صحت کے بہت سے فوائد فراہم کرتے ہیں۔ ان فوائد میں درج ذیل شامل ہیں۔

قلبی صحت کے فوائد

آنکھوں کی حفاظت

صحت مند جنین کی نشوونما

یادداشت اور دماغی صحت کے دیگر فوائد

اب ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ مچھلی کے تیل کے سپلیمنٹس ان معمر افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں جو الزائمر کی بیماری کے خطرے سے منسلک ہیں۔

اس تحقیق، جو JAMA نیٹ ورک اوپن میں شائع ہوئی ہے، میں پایا گیا کہ جن لوگوں کو مچھلی کا تیل دیا گیا تھا ان میں اعصابی خلیات کی خرابی کم ہوئی لیکن صحت مند جین کے بغیر لوگوں میں کوئی فائدہ نہیں دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ مچھلی کے تیل کے لیے صحت کے کچھ دعوے متنازع ہیں اور سپلیمنٹس لینے سے کچھ لوگوں میں صحت کے خطرات بھی پیدا ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں