راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے گیٹ نمبر4 والے اٹھا کر لے جائیں گے۔
راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری گزارش ان لوگوں سے ہے جن کے ساتھ میرا جنم جنم کا رشتہ تھا۔ میری آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اپیل ہے کہ عام معافی کا اعلان کیا جائے۔ شہباز شریف نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ حکومت کی کارکردگی خاک ہوچکی ہے۔ شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی ان کی سنتا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کسی ایکسٹینشن نہیں دے گا شہباز شریف لیٹ ہوچکا ہے۔ حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے 31 اگست کا دن بہت اہم ہے۔ اگست اور ستمبر بہت بھاری ہے۔ ستمبر 20 تک نئی حکومت آسکتی ہے۔ ٹیکنوکریٹ حکومت کے لیے انٹرویو شروع ہوچکے ہیں۔ جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ بہت برا ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ میرا ایک بندے سے تعلق ہے پوری جماعت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ لیڈر اور ورکرز کو الگ الگ کیا جائے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔ پولیس نے 10 لاکھ روپے لے کر 9 مئی کے مقدمات میں نام ڈالے۔ ملک میں ملک میں استحکام پارٹی آگئی ہے ان کو اس پارٹی کے اسپیلنگ نہیں آتے۔ جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیا پے۔ میرے ووٹ بھی نکالے گئے اور میں ہارا بھی ہوں میں نے ہار تسلیم کی ہے