اسلام آباد: لیفٹیننٹ عزیر محمود کے والد نے بیٹے کی شہادت پر کہا ہے کہ میرے دو بیٹے اور ہیں جنہیں وطن کی مٹی پر قربان کرنے کے لیے تیار ہوں۔
قوم کے نام عظیم پیغام میں شہید کے والد نے کہا کہ ہم خوارجیوں کے سامنے ہار نہیں مانیں گے اور فتح پاک آرمی کی ہوگی، مجھے فخر ہے کہ میں ایک شہید کا والد ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ کے فیصلے پر سر جھکایا ہے اور شکر گزار بھی ہوں، آپ سب ہمارے لیے دعا کریں کہ اللہ ہمیں صبر عطا فرمائے۔
اٹک سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ عزیز محمود نے وادی تیرہ میں خوارجیوں سے لڑتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ پوری قوم شہید کے والد کو حوصلے اور جرات کو سلام پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ عزیر محمود 9 اگست کو وادی تیرہ میں خوارجیوں سے مقابلے میں زخمی ہونے کے بعد سی ایم ایچ پشاور میں زیرِ علاج تھے جو 11 اگست کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے.