کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کے 14 کیسز اور تین اموات کی تصدیق کردی۔
محمکہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگست کے پہلے دو ہفتوں میں پانچ کیسز سامنے آگئے،اس مہینے کونگو کریمین ہیمرجک فیور کے چار کیس نجی اسپتال اور ایک جناح اسپتال میں رپورٹ ہوا۔
اس سال اب تک کراچی میں کونگو کریمین ہیمرہجک فیور کے 14 کیسز سامنے آچکے جبکہ رواں سال اب تک کراچی میں وائرس سے تین اموات رپورٹ کی گئیں ہیں۔
کراچی کے نجی اسپتال میں رواں سال مارچ میں کانگو کے چار، مئی میں تین اور جون میں دو کیس رپورٹ ہوئے،اس مہینے جناح اسپتال سے کانگو کریمین ہیمرجک فیور کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔
کانگو وائرس خطرناک وائرل بیماری ہے جو ٹکس کے کاٹنے کے ذریعے پھیلتی ہے۔ اس وائرس کی علامات میں اچانک بخار،سر درد،پٹھوں میں درد،متلی اور قے،چہرے اور جسم پر سرخی اور منہ، ناک اور دیگر جگہوں سے خون بہنا شامل ہیں