مالیاتی فراڈ اور دھوکادہی؛ نجی بینک کے سابق ملازم کو 17 سال قید بامشقت کی سزا

پشاور: مالیاتی فراڈ اور دھوکا دہی کے کیس میں عدالت نے نجی بینک کے سابق ملازم کو 17 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

خصوصی عدالت پشاور نے نجی بینک کے سابق ریلیشن شپ منیجر ناظم خان کو 17 سال قیدبامشقت اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مجرم نے شہری کے اکاؤنٹ میں وقتاً فوقتاً جمع کروائے گئے ایک کروڑ سے زائد رقم خورد برد کی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ مجرم نے بیرون ملک مقیم عرفان نامی اکاؤنٹ ہولڈر کو جعلی بینک اسٹیٹمنٹس فراہم کیں۔ مجرم کے خلاف سال 2015ء میں اینٹی کرپشن سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کیا گیا۔

اسپیشل کورٹ پشاور نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنا دی اور حکم دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید 4 ماہ کی سزا ہوگی.

اپنا تبصرہ بھیجیں