راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ عدالت نے منظور کرلیا۔
اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ دوران سماعت نیب نے دونوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے نیب کے سوال نامے کا تحریری جواب عدالت میں جمع کرادیا۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کو آج 11 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت پیش کیا گیا تھا، اس موقع پر ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 2 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا.