پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ نامعلوم شرپسندوں نے ان کے حجرے کو آگ لگا دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ ’گزشتہ آدھی رات کو میرے آبائی گاؤں بیگو خیل میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے میرے حجرے کو آگ لگا دی۔‘
انھوں نے مزید لکھا کہ ’فائر بریگیڈ اور 1122 نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا۔ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان شرپسندوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے اسلام آباد میں میرا گھر گرایا۔‘
شیر افضل مروت نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ ’ایک وقت آئے گا جب ان شرپسندوں سے ان جرائم کا حساب لیا جائے گا.