کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جس کے باعث انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بازارِ حصص میں 378 پوائنٹس کی تیزی سے آغاز ہوا اور کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 86844 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بڑھتا رہا اور 474 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ انڈیکس بڑھ کر 86940 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس میں تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 86807 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو چکا تھا.