اسلام آباد:پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ نسل کے طوطوں کو قید کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر قید کیے گئے ممنوعہ نسل کے طوطے برآمد کر لیے گئے، ملزمان نیاز اور عاصم نے طوطوں کے پر کاٹے اور انہیں بھوکا پیاسا بھی رکھا۔
ملزمان کے خلاف جانوروں پر ظلم سے متعلق ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات تھانہ سٹی میں درج کیے گئے ہیں۔ برآمد کیے گئے پرندوں کو علاج معالجہ اور تحفظ کے لیے پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی میں رکھا گیا ہے۔
پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر راولپنڈی شہر بھر میں بے زبان جانوروں کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہے، شہری جانوروں پر ظلم کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کو اطلاع دیں اور بے زبان جانوروں کے تحفظ میں کردار ادا کریں۔