201

لکی مروت میں مسجد کے اندر فائرنگ سے سرکاری افسر جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں مسجد کے اندر فائرنگ سے سرکاری فورسز کا افسر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں قائم مسجد میں فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں فورسز کا ایک افسر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسجد میں ہونے والی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں