اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کو لاہورکیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست منظور

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں کو لاہور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواستیں مںظور کرلیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے گرفتار 200 پی ٹی آئی کارکنوں کو لاہور پولیس کے حوالے کرنے کی درخواستیں مسترد جبکہ ان کارکنوں کو لاہور کیسز میں شامل تفتیش کرنے کی درخواستیں منظور کرلیں۔

عدالت نے کہا کہ لاہور پولیس صرف اڈیالہ جیل میں ان کارکنوں سے تفتیش کرسکتی ہے۔ لاہور پولیس نے 3 تھانوں میں درج 9 مئی قبل کے مقدمات کی تفتیش درخواستیں دائرکی تھی۔ لاہور پولیس پی ٹی آئی کارکنوں کو تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل سے لاہور لے جانا چاہتی تھی۔

لاہور پولیس آڈر ملتے ہی آج شام سے تفتیش شروع کردے گی۔ شامل تفتیش کرنے اور حوالگی درخواست میں تحریک انصاف کا کوئی مرکزی رہنما شامل نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں