ہر سال بارش کے موسم میں چین میں ایک سڑک زیرِ سیلاب آجاتی ہے جو اس سڑک کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا باعث کردیتا ہے۔
یونگ وو روڈ چین کی قدیم ترین بستیوں میں سے ایک، ووچینگ کو پڑوسی بستیوں اور کاؤنٹیوں سے جوڑنے والی واحد سڑک ہے۔
چین کی پویانگ جھیل برسات کے موسم میں زیر آب آجاتی ہے جو ڈرائیوروں کو صاف پانی میں ڈوبی ہوئی منفرد اور خوبصورت سڑک پیش کرتی ہے۔
یہ 5.05 کلومیٹر سڑک سیدھی پویانگ جھیل سے گزارتے ہوئے بنائی گئی ہے جو چین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اسے صوبہ جیانگشی کے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
لیکن سیاحوں کیلئے یونگ وو روڈ برسات کے موسم میں سب سے زیادہ مقبول ہوجاتی ہے، بالخصوص موسم بہار کے دوران جب پانی کی سطح بلند ہونے لگتی ہے۔
کیونکہ برسات کے دوران آس پاس کی جھیل کی سطح تقریباً 18.6 میٹر تک پہنچ جاتی ہے اور پانی سڑک کے کچھ حصوں کو تھوڑا سا ڈوبا دیتا ہے۔
یہ قدرتی مظہر یونگ وو روڈ کو “زیر آب چین کی سب سے خوبصورت سڑک” میں تبدیل کر دیتا ہے۔