اسپین کے شہر بار سلونا ,اٹلی کے شہر بریشیا اور بیلجیم کے دارالحکومت برسلز کے بعد اینٹورپ بھی “پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھا۔
ریلی میں سبز ہلالی پرچم تھامے محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اپنی بھر پور محبت کا اظہار کیا۔ ریل کے شرکا کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اور خاص طور پر یورپ میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔ جو پاک فوج کا دشمن ہے وہ ریاست کا دشمن ہے اور پاک فوج ہی ہماری سرحدوں کےاصل محافظ ہیں۔
ریلی کے دوران قرارداد منظور کی گئی جس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ترسیلات زر بڑھاؤ اور ملک بچاؤ۔ سول نافرمانی نامنظور۔ اوورسیز پاکستانی پاک فوج کی قیادت کے ساتھ جم کر کھڑے ہیں اورپاک فوج کے خلاف ہر فتنے کو شکست دیں گے۔
چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن ( یورپ) نے کہا کہ ریلیوں کا یہ سلسلہ پوری دنیا میں منعقد ہوگا۔ اوورسیز پاکستانیوں کا اب ایک ہی نعرہ ہے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد۔ شرکاء نے یک زبان ہو کر “سول نافرمانی نامنظور نامنظور” کے نعرے لگائے۔