امیتابھ بچن کی ’بہو‘ کے ساتھ تصویر وائرل

بالی ووڈ کی اداکارہ انوشا ڈنڈیکر کی امیتابھ بچن سے ملاقات، فلم ’ویرودھ‘کی یادیں تازہ ہوگئیں۔

اداکارہ انوشا ڈنڈیکر نے حال ہی میں امیتابھ بچن سے ملاقات کی ہے، جس نے انہیں فلم ’ویرودھ، فیملی کمز فرسٹ‘ کے سیٹ پر گزارے گئے لمحات یاد دلا دیئے۔

اس خوبصورت ملاقات کی تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انوشا نے لکھا، ’میرے پہلے سُسر… خوش نصیب ہوں کہ آپ کے ساتھ کام کیا‘۔ ساتھ ہی اداکارہ نے ہیش ٹیگ ویرودھ ری یونین کا ٹیگ بھی استعمال کیا۔
مداحوں نے بھی اس ملاقات کے بعد فلم ’ویرودھ‘ کو یاد کیا اور اس کی خوب تعریف کی۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’ یہ ایک شاندار اور جذباتی فلم تھی۔ آپ اور امیتابھ جی نے بہترین کام کیا۔ بدقسمتی سے یہ فلم جولائی 26 کی بارشوں کے باعث متاثر ہوئی‘۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ’ یہ فلم اپنے وقت سے آگے تھی۔ اگر آج ریلیز ہوتی تو شاید فلم فیئر ایوارڈ جیت لیتی‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں ’ویرودھ‘ کو ریلیز ہوئے 19 سال مکمل ہوئے تھے۔ اس موقع پر انوشا نے ایک پوسٹ میں فلم کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، ’میری پہلی شادی… کتنی شاندار تھی! 19 سال مکمل ہو گئے۔ یہ فلم میرے لیے خاص ہے۔‘

2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ریرودھ مہیش منجریکر کی ہدایت کاری میں فلمائی گئی تھی اس فلم میں شرمیلا ٹیگور، جان ابراہم اور سنجے دت بھی شامل تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں