جرسی تنازع: پی سی بی کے اعتراض کے بعد بھارتی کرکٹ نے گھٹنے ٹیک دیے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے استعمال ہونے والی جرسی پر اعتراض کے بعد بھارتی کرکٹ نے گھٹنے ٹیک دیے۔

گزشتہ دنوں میڈیا رپورٹس نے رپورٹ کیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے مبینہ طور پر ٹیم کی جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض اٹھایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم ہائبرڈ ماڈل لاگو ہونے کے بعد اپنے میچز دبئی میں کھیلے گی تاہم پاکستان ایونٹ میزبان ہے اور آئی سی سی قوانین کے تحت جو ملک میزبانی کررہا ہوتا ہے ایونٹ کی جرسی پر اس ملک کا نام درج ہوتا ہے لیکن بھارت اب یہاں بھی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ٹیم انڈیا کی جرسیوں پر پاکستان کا نام چھاپنے سے انکار کرکے ‘کرکٹ میں سیاست’ لانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ کیپٹنز میٹ اور افتتاحی تقریب کے دوران اپنے کپتان روہت شرما کو بھی پاکستان بھیجنے سے انکار کیا جارہا ہے تاکہ میزبان کا نام خراب کیا جاسکے۔

عہدیدار نے کہا تھا کہ اب جرسی پر ‘پاکستان’ (میزبان ملک کا نام) چھاپنے پر اعتراض صاف طور پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش ہے جس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تاہم اب یہ خبرسامنے آئی ہے کہ بھارت سخت رد عمل سامنے کے خدشے کے باعث اپنے اس متنازع مؤقف سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور اس حوالے سے سیکرٹری بھارتی بورڈ کے اہم بیان سامنے آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے سیکرٹری بھارتی بورڈ نے کہا کہ ہم آئی سی سی کی گائیڈ لائنز پر عمل کریں گے، ہم آئی سی سی کی گائیڈ لائنز پر عمل کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں