قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار

لاہور:ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم بلاول کو عمان سے گرفتار کر لیا۔

ملزم کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا اور ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ اس کے خلاف تھانہ چونگ لاہور میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم گزشتہ سال بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول مسقط کے درمیان قریبی رابطہ کاری کی بدولت ممکن ہوئی۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ این سی بی انٹرپول جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور 24/7 دنیا بھر کے ساتھ رابطے میں رہ کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں