پشاور؛ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کا شہری پر تشدد؛ ویڈیو وائرل

پشاور:لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گارڈز کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں ۔ اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ شہری نے پہلے اسپتال کے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ بد تمیزی کی۔ اسپتال میں چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی رٹی سخت کر دی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق شہری نے ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز کو گا لیاں دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں