مصطفی عامر قتل کیس میں عدالتی حکم پر قبر کشائی کےلئے میڈیکل بورڈ بنادیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق مڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کو چیئرمیں نامزد کیا گیا، کراچی میڈیکل بورڈ مین ڈاکٹر شری چند اورمیڈیکل لیگو افسر ڈاکٹر کامران خان شامل ہیں۔
اکیس فروری کو قبر کشائی کی جائے گی، موت کی وجہ کے تعین کے لیے ڈی این اے سیمپل حاصل کیے جائیں گے۔
میت کو موچکو میں واقع ایدھی قبرستان میں امانتاً تدفین کی گئی ہے، قبر کشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ہو گی۔